5 روزقبل نہر سے ملنے والی نعش کی شناخت ہوگئی‘ ورثائ نے قبرکشائی کے لئے درخواست دیدی

جمعرات 19 نومبر 2020 19:10

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2020ء) : 5 روزقبل نہر سے ملنے والی نعش کی شناخت ہوگئی‘ ورثائ نے قبرکشائی کے لئے درخواست دیدی‘ اغوائ کے بعد قتل کیاگیا‘پولیس ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق 5 روزقبل 132/9-L کے قریب نہرایل بی ڈی سی سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی تھی جسے لاوارث قراردیکر سپردخاک کردیاگیاتھا جس کی شناخت اس کے ورثائ نے تصویر دیکھ کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ محمدرشید کنجوانی قصبہ کارہائشی ہے اورلاہورمیں کسی فیکٹری میں کام کرتاتھا اورلاہورسے واپسی پرساہیوال بس تبدیل کرنے کے لئے رکاتھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ شخص کو ساہیوال سے نامعلوم ملزمان نے اغوائ کرکے اس کے سرپر وارکرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔ ورثائ نے قبرکشائی کے لئے مجسٹریٹ کودرخواست دیدی ہے جس پرکارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں