تعلیمی ادارے تہذیبی ترقی کے لئے بنیاد فراہم کرتے ہیں ،کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ

اساتذہ کرام طالب علموں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ان کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بناتے ہیں

جمعہ 27 نومبر 2020 17:09

کرمانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے تہذیبی ترقی کے لئے بنیاد فراہم کرتے ہیں اور اساتذہ کرام طالب علموں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ان کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بناتے ہیں کیڈٹ کالج اوکاڑہ نے اپنے قیام سے لے کر اب تک جن روشن روایات کو فروغ دیا ہے وہ لائق تحسین ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج اوکاڑہ کے 24ویں ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعامر عقیق خان ،پرنسپل کیڈٹ کالج کمانڈر (ر) شمیم اختر تمغہ امتیاز ،سی ای او ایجوکیشن رانا سہیل اظہر، سمیت تما م متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ نے کہا کہ کیڈٹ کالج اوکاڑہ نے کم عرصہ میں بہترین تعلیمی اور تربیتی معیار سے اپنا نمایاں مقام بنایا ہے اور اس پوزیشن کو بر قرار رکھنے کے لئے کالج کی تما م فکیلٹی بھر پورکاوشیں کرے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل کیڈ ٹ کالج کمانڈر (ر) شمیم اختر نے کیڈٹ کالج میں داخلہ پالیسی ،تعلیمی بہتری کے لئے اقدامات ،ہاسٹل مینجمنٹ ،کیڈٹ کالج کی سیکیورٹی اور مستقبل قریب کے تعمیراتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ کمشنرساہیوال نادر چٹھہ نے کہا کہ ہمارے بچے قوم کا مستقبل ہیں جس انداز میں اس ادارے میں ان کی ٹریننگ ہو رہی ہے یقینا یہ کیڈٹس ملک و قوم کا نام روشن کریں گے بعد ازاں کمشنرساہیوال نادر چٹھہ نے کیڈ ٹ کالج اوکاڑہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کیڈٹ کالج میں نئے تعمیر شدہ وزٹر بلاک کا افتتاح کیا اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا لگا کر ملکی سلامتی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں