حکومت نے ملتان جلسہ سے قبل 2500 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج،145 کارکنوں کو نظربند کیا اسکے باوجود کامیاب جلسہ ہوا،ملک ندیم کامران

لاہور کے جلسہ کی حکومت سے اجازت لینا ضروری نہیں تمام رکاوٹوں کوتوڑدیں گے اور لاہور کاجلسہ ہرصورت کرینگے،سینئرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب

منگل 1 دسمبر 2020 18:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئرنائب صدرممبر صوبائی اسمبلی ملک ندیم کامران نے کہاہے کہ حکومت نے ملتان جلسہ سے قبل 2500 کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے اور 145 کارکنوں کو نظربند کیا لیکن اس کے باوجود پی ڈی ایم کاکامیاب جلسہ ہوا۔ لاہور کے جلسہ کی حکومت سے اجازت لینا ضروری نہیں تمام رکاوٹوں کوتوڑدیں گے اور لاہور کاجلسہ ہرصورت کرینگے۔

(جاری ہے)

اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور عوام کی خواہش کے پیش نظر نوازشریف کولاہور کے جلسہ سے خطاب کی دعوت دینگے۔ شہبازشریف اورحمزہ شہباز نے فوتگی کے باعث سیاسی سرگرمیاں معطل کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عوام کو اس حکومت سے نجات دلانے کیلئے جلسے جلوس شروع کئے ہیں۔ کامیاب جلسوںکے بعد حکومت پربوکھلاہٹ طاری ہے۔ جلسوں کے بعد حکومت کوآخری دھکا دینے کیلئے بڑاجلسہ کیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں اورمولانا فضل الرحمن ٹھیک نشانے لگارہے ہیں۔ آصفہ بھٹو کاسیاست میں قدم رکھنا اچھا شگون ہے ان میں بینظیر کی جھلک دیکھنے کوملی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں