ساہیوال ،ٹرالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق‘ 2شدید زخمی

منگل 1 دسمبر 2020 18:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ٹرالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق‘ 2شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر قادرآباد کے قریب 56/5-Lکے رہائشی تین نوجوان موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ تیزرفتار ٹرالے کی زد میں آکر ایک نوجوان رمضان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر 2بھائی عمران اور فیضان زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حادثہ کے بعد نامعلوم ڈرائیور ٹرالے سمیت فرار ہو گیا ۔ریسکیو1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوںکو طبی امداددی۔پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں