لاہور ڈیفنس کے بیو پاری کے حصہ دار اور دو کارندوں کو یر غمال بنا کر49 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی گئی

جمعرات 7 جنوری 2021 23:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2021ء) بیرون لاری اڈہ ساہیوال سے لاہور ڈیفنس کے بیو پاری حاجی محمد انور ڈوگر کے پارٹنر رائو شاہ رخ ، منصب علی اور مظہر سمیت تین کو یر غمال بنا کر49لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی۔پولیس غلہ منڈی نے چھ ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔واقعات کے مطابق لاہور ڈیفنس کے پرا پرٹی ڈیلر اور بیو پاری حاجی محمد انور ڈوگر کو بھینسوں کی خریداری کیلئے لاہور سے ساہیوال 28نومبر2020کو بلوایا تو بیرونی اڈہ لاریاں سے حاجی محمد انور ڈوگر کے پارٹنر رائو شاہ رخ اور دو کارندوںمنصب علی اور مظہر کو ایک کار میں ملزم قاسم،فیصل ،احمد ،ملک عبد المجید،ایک خاتون بشری بی بی اور ایک نامعلوم ملزم کے ہمراہ دو کاروں کو لے گئے اور ایک مینگو فارم میں بھینسیں دکھانے کے بہانے تینوں کو لے جاکر یر غمال بنا لیا اور انکے موبائل فون ضبط کر لئے اور منصب کے موبائل فون پر تینوں افراد کی بازیابی کیلئے پچاس لاکھ روپے طلب کئے اور دھمکی دی اگر رقم نہ دی گئی تو تینوں کو قتل کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس پر حاجی محمد انور ڈوگر نے 49لاکھ روپے کی نقدی ملزموں کو دے کر تینوں افراد کو بازیاب کر وا لیا ۔جب حاجی محمد انور ڈوگر پولیس کے پاس مقدمہ درج کرانے گیا تو پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ۔اب ایک ماہ دس یوم بعد ایک اعلیٰ پولیس آفیسر کے حکم پر پولیس غلہ منڈی نے حاجی محمد انور ڈوگر کی مد عیت میں مقدمہ 382اور420 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں