ساہیوال، ایمر جنسی اور وارڈوں میں ایوننگ ٹائم پی جی آرڈاکٹروں نے کام کرنا چھوڑ دیا

کلینکوں پر رونق بڑھ گئی وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 8 جنوری 2021 23:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ایمر جنسی اور وارڈوں میں ایوننگ ٹائم پی جی آر ڈاکٹروں نے کام کر نا چھوڑ دیا ۔حکومتی پابندیوں کے با وجود پرائیویٹ پریکٹس روز کا معمول بن گئی۔ہسپتال کی ایمر جنسی اور وارڈوں کو ہائوس جاب ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ساہیوال میڈیکل کالج کے پر نسپل نے بھی اپنی بھاری تنخواہ کے با وجود پرائیویٹ پریکٹس شروع کر رکھی ہے ۔شہریوں نے پی جی آر اور پر نسپل کے پرائیویٹ پریکٹس کر نے پر وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پر نسپل اورپی جی آر ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر حکومت کی سخت پابندیوں کے با وجود پرائیویٹ کلینک کھولنے کا نوٹس نہ لیا گیا تو ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی حالت مزید ابتر ہو جائے گی

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں