ساہیوال سرگودھا کے شہریوں کا ڈویژن میں انجینئرنگ یونیورسٹی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی شاخ کے قیام کا مطالبہ

اتوار 10 جنوری 2021 16:45

تحصیل ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2021ء) سا ہیوال سرگودھا کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرگودھا ڈویڑن میں انجینئرنگ یونیورسٹی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی شاخ کا قیام عمل میں لایا جائے ،میاں نواز شریف کے دور میں یہاں پر اسٹیٹ بینک کی شاخ کے قیام اور پرائز بانڈ کی قراندازی کا فیصلہ ہوا تھا مگر نواز شریف کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی یہ معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں یونیورسٹی کے قیام سے ڈویڑن بھر کے انجینئرنگ کے شعبے میں اعلی تعلیم کے متمنی نوجوانوں کا درینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں