وزیراعلی نے ساہیوال ہڑپہ ،چیچہ وطنی کیلئے اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے ،شیخ شاہد حمید

جمعرات 21 جنوری 2021 18:52

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف ساہیوال سٹی کے صدرشیخ شاہد حمید نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار کا دوروزہ دورہ ساہیوال شہر کے لئے نہایت مفید ہے ، وزیراعلی پنجاب نے اپنے دورے میں ساہیوال ہڑپہ اور چیچہ وطنی کے لئے اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں، ان منصوبوں پر جلد ہی کام شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ساہیوال کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے ساہیوال کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اگلے ہفتے کے دوران دورہ بھی متوقع ہے، وزیراعظم عمران خان بھی ساہیوال ضلع کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ترقی کی منازل طے کرناشروع کردی ہیں اپوزیشن اب پریشان ہوگئی ہے، اب پی ڈی ایم کبھی استعفے اور جلسے جلوس ریلیاں اور دھرنوں کا پروگرام بنارہی ہے جو باشعور عوام ان کے پروپیگنڈے اور مخالفانہ سوچ پر مشتمل پالیسیوں کو ناکام بنادیں گے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں