ساہیوال، محکمہ انہار کی سرکاری زمین پر بااثر زمینداروں نے قبضہ کر کے گندم و دیگر فصلیں کاشت کرنا شروع کر دیں

جمعہ 22 جنوری 2021 22:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) محکمہ انہار کی سرکاری زمین پر بااثر زمینداروں نے قبضہ کر کے گندم اور دیگر فصلیں کاشت کرنا شروع کر دیں۔ محکمہ انہار کا عملہ، پٹواری، ایس ڈی او معاملے سے لاعلم نکلا۔ علاقہ کے شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سرگودہا، اسسٹنٹ کمشنر شاہپور سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹلہ سیداں روڈ پر قدیمی نہر کے 76کنال رقبہ کو دو سال قبل ان زمینداروں کے قبضہ سے واگذار کرایا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے یہاں غریب اور مستحق افراد کیلئے رہائشی کالونی بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت عطامحمد، ملازم حسین، صفدرحسین، ممتاز، محمد حیات اور چند دیگر افراد کو یہاں سات سات مرلہ کے پلاٹ الاٹ کئے گئے تھے لیکن بااثر زمینداروں نے پٹواری اور دیگر سرکاری اہلکاروں سے ملی بھگت کرتے ہوئے اس اراضی پر دوبارہ قبضہ جما کر ہل چلا دیئے ہیں جبکہ غریب افراد الاٹ منٹ فارم لئے سرکاری اداروں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

محکمہ انہار نے عوامی دباو کے تحت زمینداروں کو نوٹس جاری کئے تھے لیکن ان زمینداروں نے نوٹس دبا دیئے اور الاٹیوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں