ساہیوال، منگنی ٹوٹنے ،گھریلو تنازعہ پر دو نوجوان لڑکیوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی ،دونوں جاں بحق

جمعرات 17 جون 2021 19:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) منگنی ٹوٹنے پر والدین سے جھگڑ کر دو نوجوان لڑ کیوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی اوردو نوںجاں بحق ہوگئیں۔چک161۔

(جاری ہے)

نا ئن ایل میں17سالہ لڑ کی مسرت نے مر ضی کے خلاف منگنی طے ہونے پر زہر پی کر خود کشی کر لی۔چک68۔فور آر میں امیر کی16سالہ بیٹی مقدس نے والدین سے جھگڑ کر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔مسرت اور مقدس کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دونوں نے دم توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں