ساہیوال،ڈاکوئوں نے دو دوکانداروں سے تین لاکھ کی نقدی ،موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ لئے

منگل 27 جولائی 2021 20:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) عارف والہ روڈ پٹرول پمپ مارکیٹ میں دن دہاڑے ڈاکوئوں نے ایک دوکاندار محمد یوسف سے ڈھائی لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

عنایت الہی کالونی کا دوکاندار محمد یوسف اپنی دوکان پر تھا کہ تین ڈاکوئوں نے پستول تان کر نقدی لوٹ لی ۔پولیس غلہ منڈی نے محمد یوسف کی مد عیت میں مقدمہ 392 ت پ درج کر لیا ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔دریں اثناء : حافظ چاند دوکاندار سے نقدی 45ہزار روپے ،موٹرسائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں