ساہیوال،کالعدم تنظیم کے عہدیدار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جمعہ 30 جولائی 2021 18:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) ڈیوٹی جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد عباس نے کالعدم تنظیم کے گرفتار عہدیدار مولانا سید رمضان خادم رضوی کو آج 14یوم کے جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو دوبارہ 12اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

پولیس عارف والہ سٹی نی13اپریل کو کالعدم تنظیم کے درجنوں عہدیداروں اور کارکنوں کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان اور سر کاری اہل کاروں پر حملے کر نے،کار سر کار میں مدا خلت،توڑ پھوڑ اور دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقدمہ درجکر کے 12کارکنوں اور عہدیداروں کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ مولانا سید رمضان خادم رضوی مفرور تھے جنہیںجنہیں اب پولیس نے گرفتار کیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں