ساہیوال،طالب علم کا قتل تین کبوتر بازوں کو 25,25سال قید سخت اور5,5لاکھ جرمانہ کی سزا

ہفتہ 31 جولائی 2021 17:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ نمبر1 ساہیوال چو ہدری عبد الغفور نے ایک طالب علم مسعود فرید سے زیادتی اور قتل کر نے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے تین کبوتر بازوں علی رضا ،ذیشان شانی اور محمد عباس کو 25,25سالہ قید سخت اور5,5لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی ۔جرمانہ کی رقم مقتول کے ورثاء کو ملے گی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزموں نے 3اپریل2020کو چک89۔سکس آر کی17سالہ طالب علم مسعود فرید کو ورغلاء کر کبوتر بازی کے لئے ہمراہ لے گئے اور جبرا زیادتی کی ۔بچے کے شور اور والدین کو شکایت کر نے کی دھمکی کے بعد ملزموں نے طالب علم کو ہلاک کر دیا اور لاش کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔پولیس فرید ٹائون نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر مقدمہ 302اور 377ت پ درج کر کے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں