ساہیوال،کاشتکار کے بیٹے کا قتل زمیندار کے بیٹے وعمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا

ہفتہ 31 جولائی 2021 17:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ نمبر2ساہیوال سردار محمد اقبال ڈوگر نے ایک کاشتکار اللہ دتہ کے بیٹے کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے منور حسین کو عمر قید سخت اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

جرمانہ کی رقم مقتول کے ورثاء کو بطور معاوضہ ملے گی۔عدالت نے دیگر تین ملزموں حاضر ،اعجاز اور ایک خاتون حلیمہ کو بری کر دیا ملزموں نے 3فروری2020کو چک96۔سکس آر میں معمولی جھگڑے کے دوران منور حسین نے اللہ دتہ کے بیٹے کوچھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا تھا۔پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ 302اور34ت پ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں