ساہیوال،دوست کی موٹر سائیکل پر سیر کی شوقین نوجوان لڑ کی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق دوست گرفتار

ہفتہ 31 جولائی 2021 17:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) ساہیوال پاک پتن روڈ پر چک97۔نائن ایل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر میں ایک شادی شدہ خاتون ثوبیہ جاں بحق ہو گئی۔90۔

(جاری ہے)

نائن ایل کے محمد امتیاز کی بیوی ثوبیہ جو کہ نوجوانوں سے دوستی رکھنا اور سیر سپاٹا کرنے کی عادی تھی گز شتہ روز جب اسکا خاوند اپنے کاروبار کے لئے گھر سے چلے گیا تو وہ اپنے دوست شہزادبابر کے ہمراہ اسکی موٹر سائیکل پر گھومنے کیلئے جا رہے کہ اسکی موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ثوبیہ اور شہزاد بابر زخمی ہوئے اور ریسکیو1122نے دونوں کو سول ہسپتال پہنچایا جہاںثوبیہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔

پولیس یوسف والہ نے ثوبیہ کے خاوند امتیاز کی مد عیت میں شہزاد بابر کے خلاف مقدمہ322ت پ درج کر کے ملزم شہزاد بابر کو گرفتار کر لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں