نقب زن دو زمینداروں اور ایک دوکاندار کے گھر سے 12لاکھ40ہزار روپے کی نقدی ،زیورات اور دو موبائل لوٹ کر فرار

منگل 3 اگست 2021 21:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) نقب زن دو زمینداروں اور ایک دوکاندار کے گھر سے 12لاکھ40ہزار روپے کی نقدی ،زیورات اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک142۔نائن ایل میں چو ہدری محمد آصف کے گھر کے تالے توڑ کر 90ہزار روپے کی نقدی8لاکھ روپے کے زیورات اور موبائل تین نقب زن لے اڑے۔

(جاری ہے)

ظہیر سٹی کالونی میں ایک زمیندار فیصل حمید کے گھر سے نقب زن 50ہزار روپے کی نقدی ا ور ڈھائی لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

چک53۔فائیو ایل میں محمد صدیق دوکاندار کے گھر سے دو نقب زن50ہزار روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس ڈیرہ رحیم،فرید ٹائون اور یوسف والہ نے چو ہدری محمد آصف،فیصل حمید اور محمد صدیق کی مد عیت میں تین مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں