بجلی بلوں میں مزید مہنگائی اور نئے ٹیکس لگانے پر ساہیوال کی خواتین میدان میں آگئیں

اپوزیشن جماعتوں کے قائدین شہباز شریف،مولانا فضل الرحمن،بلاول بھٹو زرداری ،سراج الحق کو چوڑیاں بھیجنے کا اعلان

اتوار 19 ستمبر 2021 17:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد نئے ٹیکس عائد کر نے کی بنا پر ساہیوال میں خواتین میدان میں آگئی ہیں اور سینکڑوں خواتین نے اتوارکوبلال کالونی میں پہلا احتجاجی مظاہرہ کیا۔سینکڑوں خواتین نے بجلی کے بل پھاڑ ڈالے وزیرا عظم عمران خان اور وزیر توانائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

خواتین نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین میاں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن،بلاول بھٹو زرداری ،سراج الحق اور دیگر جماعتوں کے سر براہوںکو چوڑیاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔خواتین رہنمائوں آپا فاطمہ،آپا زبیدہ اور آپا نور بھری نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ کہ وہ مہنگائی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور کر پٹ سیاستدان اپنی تجوریوں کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں اسلئے سول سوسا ئٹی کی خواتین نے مظاہرے کر نے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں اس مظاہرے کے بعد دوسرے شہروں اور ساہیوال شہر میں مزید مظاہرے کئے جائیں گے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں