ساہیوال،جعلی پولیس آفیسر بن کر دو لاکھ بیس ہزار روپے کی نقدی ہتھیانے والے گروہ کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 19 ستمبر 2021 17:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پولیس نور شاہ نے جعلی پولیس آفیسر بن کر دو لاکھ بیس ہزار روپے کی نقدی ہتھیانے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔واقعات کے مطابق چک57۔

(جاری ہے)

فور آر کے چوہدری سلیم طاہر کے موبائل فون پر ایک موبائل نمبر 03445728981سے کال آئی کہ آپکا بھتیجا بلال زناء کے مقدمہ میں میں نے گرفتار کر لیا ہے اور میں تھانہ نور شاہ کا ایس ایچ او بول رہا ہوں اگر تم نے مقدمہ سے بچانا ہے تو ہو تو فوری اس نمبر پر تین لاکھ روپے جاز کیش بھیج دو ۔

جس پر معاملہ طے کر کے دو لاکھ بیس ہزار روپے جاز اکائونٹ سے رقم بھیج دی تو اسکا بھتیجا گرفتار نہ ہوا تھابلکہ گائوں سے وہ اسے ملنے آگیا تو اس فراڈ کا بھید کھل گیا۔جس پر پولیس نے چو ہدری سلیم طاہر کی مد عیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں