ساہیوال، ڈاکو ایک کاشتکار اور دو بیو پاریوں سے 70ہزار روپے کی نقدی ،ٹریکٹر،دو موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ کر فرار

پیر 20 ستمبر 2021 21:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) ڈاکو ایک کاشتکار اور دو بیو پاریوں سے 70ہزار روپے کی نقدی ،ٹریکٹر،دو موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔نور کے کاٹھیا گائوں کے قریب چار ڈاکوئوں نے ایک کاشتکار محمد فاضل سے ٹریکٹر نمبر4854۔ایس اے ڈی مالیت دس لاکھ روپے اور نقدی دس ہزار روپے اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہو گئے۔

ساہیوال عارف والہ روڈ پر چک 122۔

(جاری ہے)

نائن ایل کے قریب ایک بیو پاری محمد اکرم کو پستول دکھا کر دو ڈاکو دس ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل نمبر6194۔ایس ایل کے چھین کر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔اٹھواں میل 79۔فائیو ایل روڈ پر چک79۔فائیو ایل کے قریب بیو پاری محمد اعظم سے دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر پچاس ہزار روپے کی نقدی ،موٹر سائیکل نمبر1224۔او کے کے اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس بہادر شاہ،کمیر اور یوسف والہ نے مقدمات محمد فاضل ،محمد اکرم اور محمد اعظم کی مد عیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں