ساہیوال، تھانہ کمیر کا اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 20 ستمبر 2021 23:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) سرکل آفیسر انٹی کر پشن خواجہ عابد صغیر نے جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر رشید کی قیادت میں چھاپہ مار کر ایک لاکھ15ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں تھانہ کمیر پولیس کے اے ایس آئی محمد بوٹا کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم پولیس آفیسر محمد بوٹا نے بنگلہ گو گیرہ کے جبار الحسن شاہ سے اسکے بھتیجے اویس کو ایف آئی میں بھرتی کرانے کیلئے رشوت طلب کی ۔

ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصو ل کرلئے اور آج مزید15ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے لی اور آرڈر لا کر دینے کیلئے مزید پندرہ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے مال منڈی چوک کے پٹرول پمپ سے ملزم تھانیدار رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اگیا اور ملزم کے قبضہ سے نقد ی بر آمد کر لی اورمقدمہ 161ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں