ساہیوال،لو میرج والی کر نے والی لڑ کی کی پرا سرار ہلاکت ،پو لیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی

منگل 21 ستمبر 2021 20:16

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) نواحی چک44۔فائیو ایل میں لو میرج کر نے والی 28سالہ خاتون کی پراسرار ہلاکت پولیس یوسف والہ نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دی۔واقعات کے مطابق چک95۔

(جاری ہے)

ڈی کی تسلیم نے عرصہ سوا سال قبل اسی چک کے شاہد نذیر سے لو میرج کر لی جس کے بعد 17ستمبر کو اسکے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور گز شتہ روز پراسرار طور پر مر دہ پائی گئی۔تسلیم کی ماں شہناز نے 15پر پولیس کو کال کر دی کہ اسکی بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے جس پر پولیس یوسف والہ نے مو قع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں