ساہیوال،ڈاکو ایک دوکاندار ،دو بیو پاریوں سے سات لاکھ19ہزار 140روپے کی نقدی،تین موبائل اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار

ہفتہ 25 ستمبر 2021 19:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) ڈاکو ایک دوکاندار ،تین بیو پاریوں سے سات لاکھ19ہزار 140روپے کی نقدی،تین موبائل اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرارہوگئے۔چک90۔نو ایل میں ایک دوکاندار ہارون حمید سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی45ہزار روپے اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔چک104۔

(جاری ہے)

سیون آر کے قریب ایک بیو پاری عدنان سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی تین لاکھ 70ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے۔

چک48۔فائیو ایل کے قریب تین ڈاکوئوں نے ایک بیو پاری ظہور احمد سے موٹر سائیکل اپلائیٹ فار،نقدی 4ہزار اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔چک107۔سیون آر کے قریب تین ڈاکوئوں نے شان ٹریڈر کے شان سے پستول دکھا کر نقدی تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی،ہڑ پہ اور یوسف والہ نے تین مقدمات ہارون حمید،عدنان اور ظہور احمد کی مد عیت میں 392 ت پ درج کر لئے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں