ساہیوال،سپریم کورٹ سے نا اہل ایم این اے کی سفارش کام نہ آئی سیاسی جماعت کا عہدیدار گرفتار

ہفتہ 25 ستمبر 2021 20:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پولیس ہڑ پہ نے محکمہ مال کے پٹواری عابد اقبال کو قتل کی دھمکیاں دینے اور کار سر کار میں مدا خلت کے الزام میں ایک با اثر سیاسی جماعت کے عہدیدار غلام عباس ملک کو گرفتار کر لیا ۔واقعات کے مطابق گز شتہ روز عابد اقبال پٹواری اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر نائب تحصیلدار اور پٹواریوں محمد اقبال اور عبد الخالق کے ہمراہ چک1۔

(جاری ہے)

دس ایل میں سڑک کی پیمائش کر رہے تھے کہ غلام عباس نے آ کر سر کاری فیتہ چھین لیا ، دھکے مارے اور قتل کی دھمکیاں دیں۔جس پر عابد اقبال کی رپورٹ پر محکمہ مال نے جب مقدمہ کے اندراج کے لئے در خواست دی تو پولیس ہڑ پہ نے با اثر ملزم غلام عباس کو حراست میں لے لیا تو سپریم کورٹ سے نا اہل ہونے والے ایک سیاسی جماعت کے سابق ایم این اے نے اسے چھڑو ا لیا۔جس پر محکمہ مال کے پٹواریوں نے ا حتجاج کیا تو پولیس نے آج مقدمہ 506,186ت پ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں