ساہیوال،انسداد دہشت گر دی کورٹ کالعدم تنظیم کے دو عہدیداروں کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری

ہفتہ 25 ستمبر 2021 20:44

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد زاہد محمود غزنوی نے ایک کالعدم تنظیم کے عہدیدار حاجی غلام مر تضیٰ کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 5اکتوبر تک منظور کر لی ارو پولیس صدر پاکپتن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم اور انکے ساتھیوں کے خلاف پولیس صدر پاک پتن نے روڈ بلاک کر نے اور دہشت پھیلانے کے الزامات میں7 دہشت گر دی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا تھا۔دریں اثناء : عدالت نے صدر عارف والہ کے فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں کالعدم تنظیم کے عہدیدار مولوی محمد رمضان کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 30ستمبر تک منظور کر لی اور پولیس صدر عارف والہ سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں