ساہیوال، ملازمہ کی کمسن بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا

پیر 27 ستمبر 2021 17:36

ْساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ایک یتیم لڑکی سے مالک مکان کی مبینہ زیادتی پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔متاثرہ بچی کا ایس ایچ او فرید ٹاؤن کا تعاون نہ کرنے کا گلہ۔آئی جی پنجاب نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ظہیر سٹی کے آصف خاں نے ایک بیوہ بشیراںبی بی کی کمسن بیٹی سکینہ بی بی کو جب اسکی ماں ملازمت کیلئے آتی تھی ورغلا پھسلا کر کمرہ میں لے جا کر ہوس کا نشانہ بنایا اور ایک ساتھی کی مدد سے بر ہنہ ویڈیو بھی بنا ڈالی۔

ملزم نے سول شل میڈیا پر ویڈیو وائرل کر نے کی دھمکی دے کر ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔بیوہ کی فریاد پر آئی جی نے ڈی پی او ساہیوال کو فوری ایکشن کا حکم دیا جس پر پولیس نے متا ثرہ بچی کا طبی معائینہ کرانے کے بعد مقدمہ376ت پ رج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تاہم ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں