ساہیوال، سیوریج لائن بچھانے کیلئے بیس کروڑ روپے کی لاگت سے نئی تعمیر شدہ محمد پور روڈ کو توڑ پھوڑ سے بچایا جائیگا

پیر 27 ستمبر 2021 19:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ نے بیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کمپری ہنسو محمد پور روڈ کی توڑ پھوڑ کر کے سیوریج لائن بچھانے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ قومی سر مایے کو بچانے کے لئے سر کاری نئی تعمیر شدہ سڑک کے دونوں اطراف پڑی ہوئی چالیس،چالیس فٹ خالی کچی سڑک سے سیوریج کی لائن بچھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں اخبار نویسیوں کو بتایا اگر ضرورت پڑی تو سڑک کے کسی حصہ کو صرف کراس کیلئے توڑا جائے گا مکمل سڑک تباہ نہیں ہونے دیں گے۔کرونا کے متعلق اس مو قع پر سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عبد المجید خاں نیازی نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں کرونا کے پازیٹو 11مریض ہیں۔ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ایمر جنسی آئسولیشن وارڈ میں کرونا کے 25مریض دا خل ہیں جن میں پانچ پازیٹو ہیں جبکہ میڈیکل وارڈ میں 13مشتبہ کرونا بھی زیر علاج ہیں اور ضلع ساہیوال میں کرونا کی ویکسین کا تمام سینٹروں پر وافر سٹاک موجود ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں