حکمرانوں نے قوم کی خوشیاں اور عوام کے چہرو ں پر سے رونقیں چھین لیں‘تیمور امیر خان پٹھان

منگل 28 ستمبر 2021 11:10

تحصیل ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 80 تحصیل ساہیوال تیمور امیر خان پٹھان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے قوم کی خوشیاں اور عوام کے چہرو ں پر سے رونقیں چھین لی ہیں مہنگا ئی کنٹرو ل کرنے میں حکومت مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے جس کا سارا بوجھ غریب عوا م اٹھانے پر مجبور ہے نااہل حکمرانوں کے پائوں اکھڑ چکے ہیں عوام انہیں گھر بھیج کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاپنی ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت اور اداروں کو برباد کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی حکمران اشرافیہ کا یوم حساب قریب آ گیا، وزیراعظم بتائیں ایک کروڑ نوکریاں کس کس کو دیں اور پچاس لاکھ گھر کہاں تعمیر کیے گئی ان کی مدینہ کی ریاست کدھر ہے اور تبدیلی کے نعروں کا کیا بنا عوام مزید مہنگائی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے حکومت قوم کو مزید امتحان میں مبتلا نہ کرے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں