درخت ہماری آنے والی نسلوں کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہیں‘کمشنر سرگودھا ڈویژن

منگل 28 ستمبر 2021 11:10

تحصیل ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) کمشنر سرگودھا نائلہ باقر نے کہا ہے کہ شجر سے محبت انسان سے محبت ہے کیونکہ یہ درخت آکسیجن مہیا کرکے ہماری زیست کا سامان پیدا کرتے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے مزید کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے‘ ہمارے پیارے نبی نے فرمایا ’’ جو شخص درخت لگائے اور اس کی نگہداشت‘ حفاظت اور نگرانی کرکے مکمل پھلدار درخت کی صورت میں بڑا کر دے تو اس کے لئے بہت ثواب ہے اور یہ صدقہ جاریہ بن جاتا ہے‘‘۔لہذا ہر مسلمانوں کو اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگانا چاہیے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں