تحصیل ساہیوال سرگودھا کے معروف قانونی دان چوہدری محمد اقبال ایڈووکیٹ کی اہلیہ سپرد خاک

منگل 28 ستمبر 2021 11:10

تحصیل ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) تحصیل ساہیوال سرگودھا کے معروف قانونی دان چوہدری محمد اقبال ایڈووکیٹ کی اہلیہ ‘ ڈی ایس پی موٹروے پولیس چوہدری ہارون اقبال کی والدہ محترمہ ‘ سابق چیئرمین بلدیہ ساہیوال چوہدری محمد بلال ‘حاجی چوہدری محمد کمال کی بھابھی وفات پا گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں پنجاب بھر سے سیاسی‘ سماجی‘ مذہبی‘ صحافتی رہنما?ں و شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی اچانک وفات پر علاقہ کی اہم شخصیات ممبر پنجاب اسمبلی سردار غلام علی اصغر خان لاہڑی‘ رکن قومی اسمبلی سید جاوید حسنین شاہ‘ سابق رکنق ومی اسمبلی سردار شفقت حیات خان بلوچ‘ سردار حاجی بابر عباس خان بلوچ‘ سردار احمد حیات خان بلوچ‘ سردار ضیغم خان بلوچ‘ رانا عبدالقیوم کاکا‘ رانا حاجی عیسیٰ بیانی‘ رانا حاجی یحییٰ خاں‘ رانا امیر شکیل احمد ‘ رانا محمد وقار وکی‘ حاجی سیف الرحمن ونی‘ حاجی عبدالبقائ ونی‘ حاجی محمد منیر ونی‘ سردار غلام عباس خان بلوچ‘ حافظ محمد امیر خان بلوچ‘ حافظ منیر ثقلین بلوچ‘ میجر(ر) سر بلند علی خان‘ سردار محمد علی خان کھوسہ‘ حاجی میاں نور حیات کلیار‘ رانا حاجی اللہ داد ہرگن اور مہر مہر محمد ارشد ارشی و دیگرنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا کرے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں