ساہیوال،دہشت گر دی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم کاعہدیدار مولوی عرفان علی گرفتار

جمعرات 14 اکتوبر 2021 18:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) پولیس صدر نے کالعدم تنظیم کے عہدیدار مولوی عرفان علی کے خلاف 11دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق مولوی عرفان علی جو کہ کالعدم تنظیم کے عہدیدار ہیں اور اپنے چک 111۔

(جاری ہے)

سیون آر سے غائب ہو گئے اور پرا سرار سر گر میوں میں ملوث پائے گئے جس پر پولیس صدر نے اے ایس آئی خادم حسین کی مد عیت میں مولوی عرفان علی کے خلاف صدر پولیس نے مقدمہ 11۔ای ای انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔انسداد دہشت گر دی کورٹ نے آج ملزم کو 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور28اکتوبر کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں