ساہیوال، محکمہ مال کا پٹورای15ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 14 اکتوبر 2021 18:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) سر کل انٹی کرپشن ساہیوال کی ایک ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر رشید کی قیادت میں چھاپہ مار کر محکمہ مال کے پٹواری فلک شیر نول کو پندرہ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔حلقہ چک133۔

(جاری ہے)

نوایل کے پٹواری فلک شیر نول سے اسی چک کے محمد اکرم نے تحصیل آفس میں 5مر لہ پلاٹ کے انتقال کی نقل کیلئے رابطہ کیا تو پٹواری نی15ہزار روپے رشوت طلب کی ۔

جس پر انٹی کر پشن ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم بر آمد کر لی۔انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے مقدمہ 161ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کر کے بند کر دیا۔ دریں اثناء : جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ نے گرفتار پولیس کے حوالدار مشتاق احمد اور فلک شیر نول کو14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور دونوں ملزموں کو28اکتوبر کو عدالت میںپیش کر نے کا حکم دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں