ساہیوال ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کے تحت سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور کشادگی کا کام تیز کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ

جمعرات 14 اکتوبر 2021 17:58

ساہیوال ۔14اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2021ء) :حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کے تحت سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور کشادگی کا کام تیز کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں 4 سڑکوں کو از سرنو جائزہ لیکر ریوائزڈ پلان کی از سر نو منظوری دیدی گئی۔چاروں سڑکوں کا تخمینہ لاگت 5 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تفصیلی جائزہ کے بعد ریوائزڈ پلان کی منظوری دی۔ منصوبہ کے تحت چک 99 بارہ ایل'تھانہ موڑ تا بس اسٹینڈ ہڑپہ دربار چن پپیر آبادی ڈھڈیاں سڑکوں کی تعمیر مرمت' کشادگی کی جارہی ہے۔اجلاس میں چک 2 دس ایل ہڑپہ کی سڑک کے منصوبہ کے ریوائزڈ پلان کی منظوری بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں میں اچھی کوالٹی کا مٹیریل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرڈی ڈی ڈویلپمنٹ'ایکسین ہائی ویز اور بلڈنگز بھی موجود تھے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں