ساہیوال،تحصیل چیچہ وطنی سیکیورٹی کے اے ایس آئی افتخار احمد کی 15ہزار روپے رشوت کے الزام میں گرفتاری اور رہائی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:12

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) سر کل آفیسر انٹی کر پشن اور جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص ہاشم نے چھاپہ مار کر تحصیل کچہری چیچہ وطنی کے اے ایس آئی افتخار احمد کو نوکری کا جھانسہ دے کر15ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا ۔چک186۔

(جاری ہے)

نو ایل کے عببد الرزاق کو پولیس کانسٹیبل کی نوکری دلانے کے لئے چار لاکھ روپے رشوت طلب کی اور دونوں میں طے پایا کہ دو لاکھ روپے پہلے اور دو لاکھ روپے جب آرڈ ر لا کر دے گا تو مزید دو لاکھ روپے کی وصولی ہوگی ۔

جس پر جمعہ کو ملزم تھانیدار افتخار احمد نے کا غذات لاہور پہنچانے کے لئی15ہزار روپے رشوت طلب کی تو سر کل آفیسر اورجوڈیشل مجسٹریٹ کی ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ا ور عبد لرزاق کی مد عیت میں 161 ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کر لیا ۔بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے خود ہی افتخار احمد اے ایس آئی کو رہا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں