ساہیوال،سپیشل جج انٹی کر پشن کی عدالت میں پیشی کیلئے کرونا کا بوگس سر ٹیفیکیٹ پیش کر نیوالے کالونی ڈویلپر کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 18:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پولیس سول لائن نے سپیشل جج انٹی کر پشن ساہیوال کی عدالت میں کرونا کا بوگس سر ٹیفیکیٹ پیش کر نے کے الزام میں ایک کالونی ڈویلپر شمزید حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم شمزید حسین جو کہ سپیشل جج انٹی کر پشن ساہیوال کی عدالت میں زیر سماعت ایک مقدمہ میں بطور ملزم پیش ہو رہا تھا کہ 26مئی2021کو مقدمہ کی پیشی لینے کے لئے کرونا کا سر ٹیفیکیٹ پیش کیا جو عدالت کے حکم پر انکوائری کے دوران بوگس پایا گیا ۔جس پر عدالت کے حکم پر میاں عتیق الرحمن ریڈر کی مد عیت میں ملزم شمزید حسین کے خلاف مقدمہ 468,420اور471 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں