ساہیوال،سرگودہا سمیت ڈویژن بھرمیں پانی کی قلت کا خدشہ بڑھنے لگا

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:45

تحصیل ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ساہیوال،سرگودہا سمیت ڈویژن بھرمیں پانی کی قلت کا خدشہ بڑھتا جارہا ہے،پانی کی گہراء بڑھنے سے زیر زمین پانی کڑوا اور ناقابل استعمال ہونے لگا،تفصیلات کے مطابق تحصیل ساہیوال سمیت ڈویثزن بھر کے مختلف مقامات پر زیر زمین پانی کی سطح میں سالانہ ایک سے ڈیڑھ فٹ گہراء بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے زیر زمین پانی نہ صرف کڑوا ہو رہا ہے بلکہ پانی کی قلت کا خدشہ بھی بڑھتا جارہا ہے،آج سے 20 سال پہلے لوگ زیر زمین پانی استعمال کرتے تھے جو نہ صرف پینے میں میٹھا تھا کیونکہ مختلف علاقوں سے میٹھے پانی کے کھال گزارے گے تھے،کھالوں کو بند کرنے سے نہ صرف زیر زمین پانی کڑوا ہوا ہے بلکہ اس کی سطح بھی مسلسل گر رہی ہے جس کی وجہ سے شہری لوگ مہنگے داموں پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں،یاد رہے کہ اس کڑوے زیر زمین پانی سے نہ صرف بال جھڑ رہے ہیں بلکہ یہ جلد کیلے بھی نقصان دہ ہی-

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں