ساہیوال، بھتہ خوری ،سعودی عرب پلٹ کو قتل کر نے کی سازش کے مقدمہ میں گرفتار سپورٹس آفیسر کے بیٹے کی در خواست ضمانت مسترد

منگل 26 اکتوبر 2021 20:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال منیر حسین گل نے بھتہ خوری اور سعودی عرب پلٹ کو قتل کر کے جائیداد پر قبضہ کر نے کی سازش کے مقدمہ میں گرفتار سپورٹس آفیسر کے گرفتار بیٹے سر مد قیوم کی در خواست ضمانت مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پلٹ محمد گلزار کے ملکیتی گھر طارق بن ذیاد کالونی پر قبضہ کے لئے جعلی دستاویزات ملزموں نے تیار کیں گھر سے دس لاکھ روپے کے زیورات چوری کر لئے اور محمد گلزار کے چیف سیکیورٹی گارڈ کو 8لاکھ روپے رشوت دے کر ہمنوا بنا لیا تاکہ محمد گلزار کے قتل کا منصوبہ مکمل ہو سکے لیکن بھتہ خوری کر تے ہوئے ملزم سرمد قیوم 17اگست کو پکڑا گیا اور اسکے ساتھی فیصل مشتاق،محمد ندیم،مہر الطاف سیکیورٹی گارڈ،حمزہ ،شیر زمان اور رفاقت فرار ہو گئے۔

پولیس فتح شیر نے سعودی عرب پلٹ محمد گلزار کی مد عیت میں مقدمہ148,115,380,386اور 149ت پ درج کر کے ملزم سر مد قیوم کو زیورات کی بر آمدگی اور سازش کے اقبال جرم کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا جبکہ پولیس نے دیگر چھ ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے اور گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں