ساہیوال،ڈاکو ایک لا کھ 35ہزار روپے کی نقدی ،موٹر سائیکل اور ایک موبائل لوٹ کر لے گئے ،چار ڈاکو گرفتار

منگل 26 اکتوبر 2021 20:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ڈاکو تین دوکانداروں اور شیر فروش سے ایک لا کھ 35ہزار روپے کی نقدی ،ایک موٹر سائیکل اور ایک موبائل لوٹ کر لے گئے چار ڈاکو گرفتار کرلئے۔ہڑ پہ روڈ پر بر کھا چک بندی کے قریب دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر ایک دوکاندار محمد اسلم سے موٹر سائیکل نمبر 2127۔ایس ایل ایل چھین لی اور فرار ہو گئے۔

جی ٹی روڈ پر چک55۔فائیو ایل موڑ پر دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر ایک شیر فروش عرفان حسین سے 40ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ہڑ پہ اسٹیشن نائی والا بنگلہ روڈ پر چک190۔

(جاری ہے)

نائن ایل کے قریب تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی 55ہزار100روپے ائیک دوکاندار عبد الرزاق سے چھین لی اور فرار ہو گئے اراضی یعقوب کے قریب دو داکوئوں نے ایک دوکاندار محمد مبشر زبیر سے نقدی40ہزار100روپے اور موبائل لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس ہڑپہ،یوسف والہ،ڈیرہ رحیم اور نور شاہ نے چار مقدمات 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس ہڑ پہ نے دوکاندار محمد اسلم سے نقدی لوٹنے والے دو ڈاکو اکرام اور محمد حسن گرفتار کر لئے ۔پولیس یوسف والہ نے شیر فروش عدنان حسین کو لوٹنے والے دو ڈاکو رضوان اور محمد اشرف حراست میں لے لئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں