ساہیوال،سکول ڈائریکٹر سے فراڈ ،مذہبی جماعت کے عہدیدار اور دوست کیخلا ف مقدمہ درج

بدھ 24 نومبر 2021 22:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) پولیس فتح شیر نے ایک مذہبی جماعت کے عہدیدارمیاں اصغر علی رامے انکے دوست محمد امین کے خلاف پرائیویٹ سکول کے ڈائریکٹر ذیشان احمد کو کرایہ پر بلڈنگ دینے کے بہانے ایک لاکھ70ہزار روپے فراڈ سے ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الائیڈ سکول کے ڈائریکٹر ذیشان احمد کو میاں اصغر علی رامے نے اپنے دوست محمد امین کے ہمراہ کرایہ کیلئے ایک بلڈنگ ذیشان احمد کو دکھائی اور ایک لاکھ بیس ہزار روپے ،میاں اصغر علی رامے اور پچاس ہزار روپے کے چیک بلڈنگ کا قبضہ دے کربینک سے کیش وصول کرنے کا جھانسہ دے کر وصول کر لئے لیکن ملزموں نے ذیشان احمد کوبلڈنگ کرائے پر نہ دی اور رقم بینک سے نکلوا کر ہڑپ کر لی۔

پولیس فتح شیر نے ذیشان احمد کی مد عیت میں دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ 406 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔پولیس ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں