ڈاکو دوکاندار ،میڈیکل سٹور اور زمیندار سے ایک لاکھ 52ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل لوٹ کر فرار

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:41

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ڈاکو دوکاندار ،میڈیکل سٹور اور زمیندار سے ایک لاکھ 52ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ساہیوال پاک پتن روڈ پر چک99۔نائن ایل موڑ پر مارکیٹ سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر 67ہزار100روپے کی نقدی اور موبائل ایک دوکاندار محمد رفیق سے چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ساہیوال پاک پتن روڈ پر بلال فوڈ فیکٹری کے قریب محمد اسلم خاں زمیندار سے 35ہزار روپے کی نقدی اور موبائل پستول دکھا کر دو ڈاکوئوں نے چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

بلاک نمبر4چیچہ وطنی میں زین فارمیسی پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر میڈیکل سٹور مالک محمد ارشاد سے 50ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس ڈیرہ رحیم نے محمد رفیق کی مد عیت میں مقدمہ392 ت پ درج کر لیا جبکہ دویگر دو ڈکیتی کی وارداتوں کی تفتیش جاری ہے۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں