انسداد د سموگ ایکٹ کے تحت تین بھٹہ خشت سیل ،47کے خلاف مقدمات درج دھواں چھوڑنے والی53گاڑیاں قبضہ میں لے لی گئیں

ہفتہ 27 نومبر 2021 20:12

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے انسداد سموگ ایکٹ پر سختی سے عمل در آمد شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ زراعت نے فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کو 96لاکھ روپے سے زائد جر مانہ کیا ،69کاشتکاروں کو مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا اور20کسانوں کے خلاف عدالتوں میں مقدمے دائر کئے گئے۔

(جاری ہے)

تین بھٹہ خشت سیل کر کے مالکان کے خلاف مختلف نوعیت کی47مقدمات درج کئے گئے اور16لاکھ روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے نی108دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کئے 53گاڑیاں بند کر کے ایک لاکھ79ہزار روپے جر مانہ وصول کیا گیا ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کو یہاں ٹرانسپورٹ ،محکمہ زراعت اور ماحولیات کی طرف سے ایک بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں