ساہیوال،ہوا بھر نے والی ٹینکی دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئی، 12سالہ بچہ جاں بحق

پیر 29 نومبر 2021 23:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) نواحی چک131۔نو ایل میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹ جانے سے 12سالہ لڑ کا ارسلان جاں بحق ہوگیا۔واقعات کے مطابق اڈہ شریں موڑ پر چک131۔

(جاری ہے)

نو ایل کے محمد یعقوب کا 12سالہ بیٹا پنکچر لگانے والے دوکاندار کے پاس ملازم تھا کہ ایک ٹائر میں ہوا بھرتے ہوئے اچانک ٹینکی پھٹ گئی اور دھماکہ میں بچے کی ٹانگ الگ ہوگئی۔جس پربچے کو ریسکیو1122نے بچے کو شدید زخمی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ ایمر جنسی میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں