ساہیوال:سرکل انٹی کر پشن مطلقہ خاتون کے طلاق نامہ میں ٹمپرنگ

یونین کونسل کے سیکرٹری، جھوٹے گواہ اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج

منگل 30 نومبر 2021 20:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے یونین کونسل کے سیکرٹری ملک محمد ایوب مطلقہ خاتون اور جھوٹے گواہ کے خلاف ٹمپرنگ،جعل سازی اور رشوت لینے کے الزامات میں مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق چک 21۔چودہ ایل کے احمد یار کے والد محمد وریام نے مونداں بی بی سے دوسری شادی کی تھی اور بعد میں مونداں بی بی نے خاوند سے طلاق لے لی جس کا اندراج یونین کونسل نمبر80 چک96۔

(جاری ہے)

بارہ ایل میں ہوا لیکن جب محمد وریام فوت ہو گیا تو مونداں نے سوتیلے بیٹے اللہ بخش سے مل کر یونین کونسل کے سیکرٹری ملک محمد ایوب کو بھاری رشوت دے کر طلاق نامہ کی ٹمپرنگ کر کے بیوہ کے طور پر محمد وریام کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کی توملزم جعل سازی کر تے ہوئے پکڑے گئے۔ محمد وریام کے بیٹے احمد یار نے ایڈیشنل سیشن جج منیر حسن گل کی عدالت میں جعل سازی ا ور ٹمپرنگ کی دستاویزات پیش کر دیں۔جس پر عدالت کے حکم پر انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے احمد یار کی مد عیت میں یونین کونسل کے سیکرٹری ملک محمد ایوب ،مطلقہ خاتون مونداں بی بی اور جھوٹے گواہ سوتیلے بیٹے اللہ بخش کے خلاف مقدمہ 471,468,420ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں