فراڈ کا مقدمہ مذہبی تنظیم کے عہدیدار اصغر علی رامے کی عبوری ضمانت میں 6دسمبر تک تو سیع

منگل 30 نومبر 2021 20:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال چو ہدری منیر حسین گل نے مذہبی تنظیم کے عہدیدار میاں اصغر علی رامے کی فراڈ کے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں6دسمبر تک تو سیع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے پولیس تھانہ فتح شیر کو حکم دیا ہے کہ تفتیش مکمل کر کے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کی جائے۔پولیس تھانہ فتح شیر نی23نومبر کو ایک پرائیویٹ سکول کے ڈائریکٹر ذیشان احمد کو کرایہ پر بلڈنگ دلانے کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ70ہزار روپے ہڑپ کر نے کے الزام میں میاں اصغر علی رامے اور اسکے دوست محمد امین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں