ون ڈش کی خلاف ورزی پر مارکی مینجر کے خلاف مقدمہ درج

منگل 30 نومبر 2021 20:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پولیس غلہ منڈی نے آر اے کے مارکی کے مینجر آصف رضا کے خلاف ون ڈش کی خلاف ورزی کر نے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیشل پرائس مجسٹریٹ رانا محمد ندیم نے جب مارکی میں چھاپہ مارا تو شادی کی تقریب میں مہمانوں کو ون ڈش کی خلاف ورزی کر تے ہوئے زائد ڈشوں میں کھانا دیا گیا تھا۔جس پر رانا محمد ندیم کی مد عیت میںپولیس نے مینجر کے خلاف مقدمہ 6-5میرج ایکٹ کے تحت درج کر لیا۔ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں