ساہیوال،لیاقت چوک موبائل مارکیٹ تین فراڈئیے 30لاکھ مالیت کی182موبائل لے اڑے ،مقدمات درج

بدھ 1 دسمبر 2021 21:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) لیاقت چوک موبائل کی تین دوکانوں سے فراڈئیے 30لاکھ 16ہزار روپے کے 182موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعات کے مطابق لیاقت چوک کے موبائل ڈیلر خالد حسین سے 27موبائل دھوکہ دہی سے کمپنی کا سپر وائزر بن کر محمد فیاض آیا اور موبائل مالیت 5لاکھ57ہزار روپے لیکر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

لیاقت چوک میں عامر علی موبائل ڈیلر سے فیاض ملزم125موبائل مختلف کمپنیوں کے مالیت19لاکھ61ہزار 122روپے لیکر رفو چکر ہو گیا۔

لیاقت چوک کے ہی موبائل ڈیلر طاہر محمود سے محمد فیاض کا ساتھی دلدار30موبائل مالیت 5لاکھ98ہزار روپے لیکر فرار ہو گیا۔پولیس فتح شیر نے خالد حسین،عامر علی اور طاہر محمود تین موبائل ڈیلروں کی مد عیت میں تین مقدمات406 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔تاہم تینوں فراڈئیے گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں