ساہیوال، انسداد دہشت گر دی کورٹ کالعدم تحریک طالبان کے دو گرفتار دہشت گر دوں کو 15دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 19:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال کے ڈیوٹی جج نے گرفتار دہشت گر دوں مولوی صغیر حسین شاہ اور مولوی عبد الجبار کو14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھعج دیا اور دونوں ملزموں کو 15دسمبر کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نی23نومبر کو دونوں دہشت گر دوں کو دہشت گر دی کے منصوبہ پر عمل در آمد سے قبل زمان پارک اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا تھا اور ملزمان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواددو ھینڈ گر نیڈ اور ڈینٹونیٹر اورپسٹل بر آمد کر کے گرفتار کر لیا تھا۔دہشت گر دوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ۔سی ٹی ڈی ساہیوال نے مقدمہ4-3 ایکسپلوزو ایکٹ،7انسداد دہشت گر ای ایکٹ اور13اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں