ساہیوال،ڈاکو دو بیو پاریوں،موبائل ڈیلر اور سیلز مین سے 32لاکھ3ہزار روپے کے مویشی،نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ کر فرار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ڈاکو دو بیو پاریوں،موبائل ڈیلر اور سیلز مین سے 32لاکھ3ہزار روپے کے مویشی،نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک75۔فائیو آر میں ایک بیو پاری ظفرا قبال کے فارم سے آتشی اسلحہ سے مسلح سات ڈاکو تین ملازمین محمد انور،اللہ یار ڈھکو اور محمد دین کو یر غمال بنا کر کمرہ میں بند کر کی16مویشی بھینس،بچھڑے اور کٹے مالیت 28لاکھ روپے تین شہہ زور ڈالہ گاڑیوں میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے۔

ساہیوال عارف والہ روڈ پر چک 101۔نائن ایل کے قریب 119۔

(جاری ہے)

نائن ایل کے بیو پاری ساجد غفور سے تین ہزار روپے کی نقدی ،اپلائیڈ فار موٹر سائیکل اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔شادمان ٹائون میں میڈیکل سٹور کے سیلز مین ظفرا قبال سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی30ہزار روپے ،سونے کی چین مالیت ایک لاکھ دس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ خان موبائل ڈیلر90۔نو ایل کے دوکاندار عبد الرشید سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو تین لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈاکوئوں نے دیگر دو دوکانوں سے 70ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔پولیس نور شاہ،ڈیرہ رحیم اور فرید ٹائون نے تین مقدمات 395اور392 ت پ درج کر لئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں