ساہیوال،ٹرین سے گر کر14سالہ طالب علم اور موٹر سائیکل کے حادثہ میں 35سالہ خاتون سمیت دو جاں بحق

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) یوسف والہ کے قریب ٹرین سے سر باہر نکالنے والا 14سالہ طالب علم عاطف سر کھمبے سے ٹکرانے کے نتیجہ میں گر کر جاں بحق۔ریلوے زرائع کے مطابق خیبر میل ٹرین میں لاہور سے ایک خاندان حیدر آباد جارہا تھا کہ طالب علم عاطف نے دوران سفر دروازے پر کھڑا ہو کر سر باہر نکالا تو اسکا سر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا نے سے جا گرا۔

(جاری ہے)

نور شاہ ساہیوال روڈ کوڑے شاہ موڑ کے قریب اندھیرے میں موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک35سالہ شادی شدہ خاتون غلام فاطمہ جاں بحق۔بتایا گیا ہے کہ محمد نواز اپنی بیوی کے ہمراہ سیدن شاہ گائوں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل موڑ پر اندھیرے کے سبب گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی ۔غلام فاطمہ اور اسکا خاوند محمد نوازشدید زخمی ہو گئے دونوں کو شدید زخمی ھالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں ایمر جنسی میں دم توڑ دیا۔پولیس مو قع پر پہنچ کر حادثت کی تفتیش کر رہی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں