ساہیوال،جعل ساز پانچ ہزار روپے کا جعلی نوٹ چلاتے ہوئے گرفتار

اتوار 5 دسمبر 2021 17:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پولیس ہڑ پہ نے پانچ ہزار روپے کے جعلی نوٹ چلانے والے گروہ کے ایک رکن محمد وقاص کو گرفتار کر لیا۔واقعات کے مطابق چک103۔سیون آر ہڑ پہ چیچہ وطنی روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر محمد وقاص اپنے موٹر سائیکل نمبر8379۔

(جاری ہے)

پی کے کے میں پٹرول ڈلوانے کے بہانے آیا اور پٹرول ڈلوا کر پانچ ہزار روپے کا جعلی نوٹ دیا تو پٹرول پمپ انتظامیہ نے ملزم کو قابو کر لیا اور پولیس حوالدار محمد سلیم چاندنی چوک کے سپرد کر دیا۔پولیس ہڑ پہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ489بی اور 489۔سی ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور حراتس میں لے لیا۔ملزم نے پانچ ہزار روپے کے درجنوں جعلی نوٹ چلانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں