ساہیوال، ڈاکو چار دکانداروں ،تین بیو پاریوں سے گیارہ لاکھ 13ہزار روپے کی نقدی ،مویشی،دو موٹر سائیکل اور تین موبائل لوٹ کر فرار

پیر 6 دسمبر 2021 20:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ڈاکو چار دوکانداروں اور تین بیو پاریوں سے گیارہ لاکھ 13ہزار روپے کی نقدی ،مویشی،دو موٹر سائیکل اور تین موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک90۔نائن ایل میں کلاشنکوف ڈکیت تین ڈاکوئوں نے عبدالرئوف کریانہ سٹور دوکاندار سے اسلحہ تان کر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی۔ڈاکوئوں نے خان محمد کریانہ دوکاندار سے 60ہزار روپے اور بسم اللہ موبائل ڈیلر سے 15ہزار روپے چھین کر لے گئے۔

منی مارٹ کے دوکا ندار زاہد سلیم سے ایک لاکھ بیس ہزار کی نقدی ڈاکوئوں نے کلاشنکوف دکھا کر لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔چک72۔فور آر کے نادر علی بیو پاری سے نور شاہ کچا روڈ پر چک85۔سکس آر کے قریب دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر موٹر سائیکل اپلائیڈ فارا ور نقدی تین ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

چک78۔فائیو ایل کے بیو پاری یاسر رحمن سے اڈ ہ جہاںں خاں کے قریب تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر موٹر سائیکل نمبر5194۔

ایس ایل ایل ،22ہزار روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک115۔نائن ایل کے قریب ایک بیو پاری علی رزاق کو پستول دکھا کر چار ڈاکوئوں نے چھ لاکھ روپے مالیت کی چار گائے اور ایک بھینس چھین کر لے گئے اور مزاحمت پر علی رزاق پرتشدد کر کے شدید زخمی کردیا اور بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔راہگیروں نے زخمی علی رزاق کو ہسپتال پہنچایا ۔

پولیس نے دو ڈاکوئوں ظہور احمد،محمد سرور کو گرفتار کر لیا۔جی ٹی روڈ پر چک110۔بارہ ایل کے قریب ایک بیو پاری نذر حسین سے تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر ایک لاکھ 43ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا۔پولیس غلہ منڈی،فتح شیر،یوسف والہ،کمیرا ور صدر نے عبد الرئوف،زاہد سلیم،نادر علی،یاسر رحمن،علی رزاق اور نذر حسین کی مد عیت میں 392,382 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں